وزیر اعظم فری لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ملک بھر میں اگلے ماہ طلبہ میں 2لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے

بدھ 2 دسمبر 2015 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم فری لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ملک بھر میں اگلے ماہ سے سکیم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی مناسبت سے طلبہ میں 2لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر یوتھ لان سکیم کے چیف کوآرڈینیٹر مخدوم عدیل الرحمان ہاشمی کے مطابق اگلے ماہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کر دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سالانہ 25000ہزار بے روزگار افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی ۔