مو جو دہ حکومت کے دورمیں تعلیم کے بعض شعبوں میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ سال تعلیم کے اشاریوں میں بہتری دیکھی گئی ، توقع ہے کہ اس سال تعلیم کے اشاریوں میں گذشتہ سال سے بھی زیادہ بہتری آئے گی

وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا گرومنگ سکو ل کے سالانہ ایپلز ڈے کی تقریب سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 21:04

اسلا م آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) وزیر مملکت برائے وفاقی وزیر تعلیم ور پیشہ وارانہ تر بیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ مو جو دہ حکومت کے دورمیں تعلیم کے بعض شعبوں میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں گذشتہ سال تعلیم کے اشاریوں میں بہتری دیکھی گئی جبکہ توقع ہے کہ اس سال تعلیم کے اشاریوں میں گذشتہ سال سے بھی زیادہ بہتری آئے گی۔

بدھ کو یہ بات انھوں نے گرومنگ سکو ل کے سالانہ ایپلز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت نے نجی شعبہ کے تعلیم میں کر دار کو سرایا اور نجی تعلیمی اداروں کے رواں سال فیسوں میں اضافہ نہ کرنے کے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر مملکت برائے تعلیم نے کہا کہ ہم سرکاری شعبہ کے سکو لوں میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہے ہیں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے صو بوں کی کو ششوں اور کام کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تما م صوبے تعلیم پر اپنے کل بجٹ کا 25فیصد خرچ کر رہے ہیں جو کہ تمام وفاقی اکائیوں کی قابل قدر کو شش ہے ۔ تقریب کے دوران سکو ل کے جو نئیر طلباء اور چھو ٹے بچوں نے ٹیبلز ، ثقا فتی وملی نغمے اور نظمیں وغیرہ گائیں ۔ وزیر مملکت نے بچوں کے اعتما د ، پر فارمنس کو سراہتے ہوئے اسا تذہ کی تعریف کی ۔ انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ بچے کسی قوم کا حقیقی اثاثہ ہو تے ہیں اور ہمیں ان کی نشوونما ، تعلیم و تربیت پر خصو صی توجہ دینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :