اوور سیز پاکستانی ملک کی ترقی میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے آبائی وطن میں سرمایہ کاری کر یں، اوور سیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ دیا جائے گا،( ن) لیگ نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کر دا ر ادا کیا ہے ملک کی مو جو د سیا سی اور معا شی صو رتحا ل میں ما ضی کی نسبت بہتری آچکی ہے

وزیر اعظم نواز شریف کی مسلم لیگ ( ن ) یو کے صدر زبیر گل کی سربرائی میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2015 21:05

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ملک کی ترقی میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے آبائی وطن میں سرمایہ کاری کر یں ۔ وہ بدھ کو صد ر ( ن ) لیگ یو کے زبیر گل کی سربرائی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بیرو ن ملک مقیم پاکستان کی ترقی میں اہم کر دا ر ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستان اپنے وطن میں آئیں اور یہاں بھی سر مایہ کاری کریں ۔ حکو مت کی کو ششوں سے پاکستان میں سر مایہ کا ری کے لیے بہترین ملک قراردیا جا چکاہے ۔ اس وقت کئی ممالک پاکستان میں سر مایہ کا ری کررہے ہیں ۔ اوور سیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کر دا ر ادا کیا ہے ملک کی مو جو د سیا سی اور معا شی صو رتحا ل میں ما ضی کی نسبت بہتری آچکی ہے ۔ لیگی رہنما زبیر گل نے وزیراعظم کو اوور سیز پاکستا نیوں کے مسائل سے آگا ہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :