داتا گنج بخش کے عرس پر لاہور میں(کل)مقامی تعطیل ہو گی

بدھ 2 دسمبر 2015 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) ضلعی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکشن کے مطابق ضلعی سطح پر تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ دیگر تمام دفاتر کھلے رہیں گے‘ مقامی تعطیل کا اطلاق سول سیکرٹریٹ پر بھی نہیں ہو گا جہاں حسب معمول عملہ اپنے فرائض انجام دے گا۔

(جاری ہے)

داتا گنج بخش کے 972 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات منگل کے روز شروع ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :