پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظرئیے کا نام ہے اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا‘مخدوم سید احمد محمود
آج پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر، کارکن اور باشعور عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں ‘پارٹی کارکنوں سے گفتگو
بدھ 2 دسمبر 2015 21:25
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے پارٹی کے 48 ویں یوم تاسیس پر پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظرئیے کا نام ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ یہ پاکستان کی واحد جماعت ہے جس میں کارکنوں کے ساتھ ساتھ لیڈروں نے بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس کی آبیاری کی یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر، کارکن اور باشعور عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہیں جو اپنے شہید قائدین کے افکار و فلسفے کی روشنی میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کی قیادت میں محنت کشوں اور پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔(جاری ہے)
غریب کے حقوق کی جو جنگ ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کی تھی وہ جنگ جاری رہے گی اور شہید قائدین کے ویژن کو عملی جامع پہنانے کیلئے ان کا پیغام طول عرض تک پہنچائیں گے۔
مخدوم احمد محمود نے کہا کہ فاشٹ ہتھکنڈوں سے جیالوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی انتہاء پسندوں کو اس طرح کی بزدلانہ اور مذموم کارروائیوں سے سیکولرازم عوام پر مسلط کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چھپ کر وار کرنے والے دہشتگرد ٹولے کو شاید ان کے سرپرستوں نے پیپلز پارٹی کی اس تاریخ کا سبق نہیں پڑھایا جس میں ذوالفقار علی بھٹو، مرتضیٰ بھٹو، شاہنواز بھٹو اور دختر مشرق اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے شہادتیں جیالوں کے لیے مشعل راہ اور عزم و ہمت کی بلند پایہ مثالیں ہیں جن کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ایک جیالا اپنے خون سے جمہوریت کی ایک نئی داستان رقم کرنے کیلئے ذہنی و جسمانی لحاظ سے مکمل تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے لے کر پارٹی کا ہر کارکن شہادتوں پر افسوس نہیں کرتا بلکہ اسے اس سے عزم و حوصلے کا ایک نیا سبق ملتا ہے۔ تاہم افسوس ان طاقتوں کی ناکامی پر ہے جو پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگائے جانے کے اعمل میں یا تو شریک کار ہیں یا دہشتگردوں کے درپردہ حامی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.