زر مبا دلہ کے ذخائر بہت جلد 21ارب تک پہنچ جائیں گے ،مو جو دہ حکو مت نے جب سے اقتدا ر سنبھا لا تو اسٹیٹ بینک کے ذخائر صر ف 3ارب ڈالر تھے، پاکستانی معیشت بحران سے نکل کر مستحکم ہوگئی ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی ریجنل ٹیکس آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2015 21:25

زر مبا دلہ کے ذخائر بہت جلد 21ارب تک پہنچ جائیں گے ،مو جو دہ حکو مت نے ..

لا ہو ر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ زر مبا دلہ کے ذخائر بہت جلد 21ارب تک پہنچ جائیں گے ۔ مو جو دہ حکو مت نے جب اقتدا ر سنبھا لا تو اسٹیٹ بینک کے ذخائر صر ف 3ارب ڈالر تھے۔ پاکستانی معیشت بحران سے نکل کر مستحکم ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے لاہو ر میں ریجنل ٹیکس آفس کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر بہت جلد 21ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے ، مو جو دہ حکومت نے جب اقتدار سنبھا لا تو اسٹیٹ بنک کے ذخائر صر ف 3ارب ڈالر تھے ، حکومت کی جانب سے 140ارب روپے کے ٹیکس لگثر ری اشیاء پر عائد کئے گئے ، جن سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ۔

حکومت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت پاکستان کی مو جو دہ معاشی صو رتحا ل بہتر ہو چکی ہے ۔ حکومت کی انتھک کوششوں سے طویل مدت بعد پاکستان معیشت کو استحکا م نصیب ہو ا ۔ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی استحکام کا اقرار کر چکے ہیں ۔ معاشی استحکا م کی جانب پیش قدمی حکومت کی ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :