کراچی کے امن کیلئے ملکی سلامتی کے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کراچی کو ہر قیمت پر دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، انسداد دہشت گردی آپریشن سے واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، اس آپریشن کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا، دہشت گردوں کے مذموم عزائم ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

بدھ 2 دسمبر 2015 21:32

اسلام آباد/ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی کے امن کیلئے ملکی سلامتی کے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کراچی کو ہر قیمت پر دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے ملکی سلامتی کے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کراچی کو ہر صورت دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے اور شہر قائد کی رونقیں دوبارہ بحال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو یرغمال بنانے والی قوتیں مٹا کر رکھ دی جائیں گی، انسداد دہشت گردی آپریشن سے واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، اس آپریشن کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا، دہشت گردوں کے مذموم عزائم ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے، گزشتہ دو سالوں میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے، اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور تعاون کیا ہے