چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود سے نا ئیجرین فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ، دو طرفہ دفاعی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،آئی ایس پی آر

نائیجرین فضائیہ کے سربراہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں کوخراج تحسین

بدھ 2 دسمبر 2015 21:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود سے نا ئیجرین فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ،ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود سے نا ئیجرین فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات سمیت پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھا نے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ملاقات کے دوران نائیجرین فضائیہ کے سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔