ایشیا پیسفیک میں پاکستان کی انجینئرنگ کوالیفکیشن کی مساوی حیثیت کو تسلیم کر لیا گیا

بدھ 2 دسمبر 2015 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل کی نمائندگی میں فیڈریشن آف انجینئرنگ انسٹی ٹیوشنز آف ایشیا اور پیسفیک(فیاپ ) ایکرٹیڈیشن سسٹم کے پنانگ ملائیشیا میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کو بطور فرسٹ اکانومی تسلیم کر لیا گیا۔فیاپ ایکرٹیڈیشن سسٹم کویونیسکو کی معاونت حاصل ہے اور اس کا مقصدممبران ممالک کے مابین ا نجینئرنگ کوالیفکیشن کی مساوی حیثیت کو تسلیم کرنا ہے۔

ڈاکٹر شہباز خان ڈائریکٹر یونیسکیو برائے ایشیا، افریقہ اور پیسیفک ریجن جو کہ خود اس موقع پر موجود تھے نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی لیڈر شپ کو عالمی سطح پرانجینئرنگ کے تعلیمی معیار کے تسلیم کئے جانے پر مبارکباد دی۔ کامیابی کے نتیجہ میں پاکستانی انجینئرز کو ایشیا پیسیفک ریجن میں انجینئرنگ کے شعبوں میں ملازمت کے بہترمواقع حاصل ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے فیاپ کی گائڈ لائنز کے تحت مارچ2015 میں باقاعدہ درخواست دی تھی اور اس بارے نظر ثانی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی جو کہ فیاپ کے سابق صدر ڈاکٹر ہین ٹیک چو ا اور وائس پریذیڈنٹ انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ کونسل ملائیشیا ارمی بون چونگ پر مشتمل تھی جس نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایکریڈیشن سسٹم کی مکمل جانچ پڑتال کی اور اس کا فیاپ کے سسٹم سے تقابلی جائزہ لیکر اسے معیاری قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :