پنجاب پولیس کا نجی ائیرلائن کے پائلٹ کے خلاف ایف آئی اے سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ

ایف آئی اے نشے میں جہاز اڑانے والے پائلٹ کا کیس لینے سے انکار کر دیا ہے‘ حتمی فیصلہ سیکریٹری داخلہ شاہد خان کریں گے‘ذرائع

بدھ 2 دسمبر 2015 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں جہاز اڑانے والے پائلٹ عصمت محمود کے خلاف ایف آئی اے سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پنجاب پولیس نے وزات داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ تکینکی پہلوں کے باعث پولیس کو تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ نجی ائیر لائن کے پائلٹ کیپٹن عصمت محمود کی طرف سے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں جہاز اڑانے کا کیس ایف آئی اے کو بھیجا جائے۔

سی سی پی او لاہور کی طرف سے لکھے گئے خط میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ تکینکی پہلوں کے باعث پولیس کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے اور پولیس کے پاس تحقیقات کے لیے مطلوبہ وسائل نہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نشے میں جہاز اڑانے والے پائلٹ کا کیس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ کیپٹن عصمت محمود کا کیس ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ سیکریٹری داخلہ شاہد خان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :