چین کے ساتھ شرا کت داری پا کستان کی خا رجہ پا لیسی کا بنیا دی ستون ہے،پا ک چین اقتصا دی را ہداری نے دو نوں مما لک کے ما بین با ہمی تعلق کو وسیع کر تے ہو ئے ٹھوس معا شی بنیاد فرا ہم کی ہے، آ پر یشن ضر ب عضب سے مطلو بہ نتا ئج حاصل ہو رہے ہیں،پا کستان دہشتگر دی اور انتہا پسندی کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے عا لمی برادری کے ساتھ ملکر کا م کر رہا ہے

و فا قی وزیر اطلا عات سینیٹر پرویز رشید کی چین کی کمیو نسٹ پا رٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن سے گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2015 21:41

اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) و فا قی وزیر اطلا عات پر ویز ر شید نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ شرا کت داری پا کستان کی خا رجہ پا لیسی کا بنیا دی ستون ہے،پا ک چین اقتصا دی را ہداری نے دو نوں مما لک کے ما بین با ہمی تعلق کو وسیع کر تے ہو ئے ٹھوس معا شی بنیاد فرا ہم کی ہے،پا ک چین منفرد دوستی کو بھر پور سیا سی،عوامی اوراداروں کی حمایت حاصل ہے،با ہمی شرا کت داری کے فوا ئدعملی طور پر دو نوں مما لک کی عوام کو منتقل ہو نے چا ہئیں۔

بدھ کو یہاں پا کستان کے دورے پر مو جود چین کی کمیو نسٹ پا رٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن وانگ سانیو سے ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ پا کستان کے چین کے ساتھ تعلقات اولین تر جیح ہیں کیو نکہ اس کی بنیاد دونوں اطراف کی عوام کی منشاء پر ہے۔

(جاری ہے)

دو نوں مما لک کے ما بین میڈ یا،ثقا فت اور انفا رمیشن کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے وفود کا تبا دلہ وقت کی اہم ضرورت ہے جو با ہمی دوستی کی روا یات نئی نسل میں منتقلکر نے میں اہم کردار ادا کر ینگے۔

و فا قی وزیر نے کہا کہ پا کستان چین کی کمیو نسٹ پا رٹی کے ساتھ بھی روا بط کو مضبوط کر نا چا ہتا ہے تا کہ ایکدوسرے کے تجر بات سے راہنما ئی حاصل کی جا سکے۔پا کستان دہشتگر دی اور انتہا پسندی کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے عا لمی برادری کے ساتھ ملکر کا م کر رہا ہے۔دہشتگردوں کا نہ تو نظر یہ ہے اور نہ ہی کو ئی ایمان اور یہ انسا نیت کے دشمن ہیں۔ کا میا بی کے ساتھ جا ری آ پر یشن ضر ب عضب سے مطلو بہ نتا ئج حاصل ہو رہے ہیں۔

دہشت گردوں کے خا تمہ تک انہیں نشا نہ بنا تے رہیں گے۔اس مو قع پر وانگ سانیو نے زبر دست مہان نوازی پر شکر یہ ادا کر تے ہو ئے پا کستان کی تہذ یب اور ثقا فت کو سرا ہا۔انہوں نے کہا متعدد چیلنجز کا سا منا کر نے کے با وجود پا کستانی حو صلہ مند اور بہادر قوم ہیں۔انہوں نے اپنے صو بہ گا نچھو کی تر قی کے عمل کو بیان کر تے ہو ئے کہا کہ عا لمی سطح پر سست شر ح نمو کے با وجود ان کی تر قی کی شر ح 8.9فیصد رہی۔

انہوں نے وزیر اطلاعات کو آ ئند ہ سال ستمبر میں صو بہ گا نچھو میں منعقد ہو نے والی عا لمی ثقا فتی نمائش میں شر یک ہو نے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے مز ید کہا کہ نما ئش میں پا کستانی مصنو عات اور ثقا فتی ور ثے کو بھی خوش آ مدید کہا جا ئے گا۔انہوں نے دونوں مما لک کے ما بین مز ید ثقا فتی وفود کے تبا دلوں کی تجو یز بھی پیش کی۔وزیر اطلا عات نے دعوت وصول کر تے ہو ئے آ ئند ہ سال ستمبر میں منعقد ہو نے والی نما ئش کا حصہ بننے کی یقین دہا نی کروا تے ہو ئے کہا کہ حکومت پا کستان تجا ویز پر ضرور غور کر ے گی۔ملا قات میں پا کستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈانگ بھی مو جود تھے ۔

متعلقہ عنوان :