ایرانی ٹرالر کا ڈرائیور تفتان میں اپنی گاڑی سے گر کر جاں بحق، تفتان انتطامیہ نے لاش ایرانی حکام کے حوالے کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 21:42

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) ایرانی ٹرالر کا ڈرائیور تفتان میں اپنی گاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق عبدالنبی ولد عبدالکریم سکنہ زاہدان ایران اپنے ٹرالرگاڑی سے گر کر سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

قانونی کاروائی کے بعد ان کی میت انتظامیہ تفتان نے ایرانی حکام کے حوالے کردی۔