اسلام آباد ،صوبائی حکومتوں نے قیدیوں بارے تمام تر تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

بدھ 2 دسمبر 2015 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) صوبائی حکومتوں نے جیلوں میں موجود قیدیوں اور رہا ہونے والے قیدیوں بارے تمام تر تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں ۔ لاء اینڈ جسٹس کمیشن کمیٹی کے تحت جمع کروائے گئے ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں قائم جیلوں میں اس کی گنجائش سے کہیں زائد قیدی رکھے گئے ہیں چاروں صوبوں میں قیدی رکھنے کی گنجائش 57 ہزار 93 قیدی ہے مگر اس وقت 87 ہزار 202 قیدی رکھے گئے ہیں ۔

52 ہزار 881 انڈر ٹرائل ہیں سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد 6139 ہے ۔ 22 سو غیر ملکی قیدی بھی ان جیلوں میں موجود ہیں ۔ 400 سے زائد ملزمان کا عرصہ سے چالان مکمل نہیں ہو سکا ہے ۔ آن لائن کے پاس موجود تفصیلات کے مطابق پنجاب میں قیدیوں کی تعداد 48 ہزار 435 ، سندھ میں 18861 ، کے پی کے میں 10114 اور بلوچستان میں 3792 قیدی موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ملک بھر کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار سمیت دیگر قیدیوں بارے رپورٹ طلب کی تھی

متعلقہ عنوان :