افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 38 طالبان ہلاک متعدد زخمی

بدھ 2 دسمبر 2015 21:48

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 38 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ننگرہار ، قندوز ، ہلمند ، فاریاب اور دیگر میں آپریشنز کئے جس میں 38 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے بڑی تعداد میں طالبان کو گرفتار بھی کیا ہے ۔