یمن ، القاعدہ نے دو جنوبی قصبوں کا کنٹرول سنبھال لیا

بدھ 2 دسمبر 2015 21:48

عدن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) یمن میں القاعدہ شاخ کے دو جنوبی قصبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی فوجی حکام نے بتایا کہ القاعدہ عسکریت پسندوں نے حکومت نواز فورسز کے خلاف حملہ کیا اس دوران دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تاہم القاعدہ اراکین نے صوبہ زنجیباء کے دو علاقوں جاء اور آبیان کا کنٹرول سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سینئر قبائلی کمانڈر اور متعدد دیگر جھڑپ میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم عسکری ذرائع نے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی

متعلقہ عنوان :