کلائنٹس کو سہولیات کی فرا ہمی پراونشل کوآپریٹو بنک کا نصب العین بنا دیا،اقبال چنڑ

ملک کولیکشن کا دائرہ کار مظفر گڑھ ،لیہ،راولپنڈی، بہاولپور، لودھراں،ملتان،خانیوال،لاہور، قصور،شیخو پورہ اور حافظ آباد تک لے جایاجا رہا ہے

بدھ 2 دسمبر 2015 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہاہے کہ پراونشل کوآپریٹو بنک کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے کلائنٹس کو ہر قسم کی سہولیات کی فرا ہمی کو بنک کا نصب العین بنا دیا گیاہے۔بنک کی ظاہر ی حا لت بہتر بنانے کے علاوہ تمام برانچوں کو خود کار کر کے آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ کام میں تیزی آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ کلائنٹس کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنک کی طرف سے فصل ربیع 2015-16کے لئے قر ضہ جات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیر فعال قرضہ جات کی وصولی مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔بنک کو مزیدبہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جس میں سٹاف کی اپ گریڈیشن،کمپیوٹرائزیشن،ٹیکنیکل ونگ کا قیام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہاڑی میں ملک کولیکشن سنٹر کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے مظفر گڑھ ،لیہ،راولپنڈی، بہاولپور،لودھراں،ملتان،خانیوال،لاہور، قصور،شیخو پورہ اور حافظ آباد تک لے جایاجا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت نے کاشتکاروں میں آسان شرائط پرٹریکٹرز کی فراہمی کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں۔جس سے زرعی انقلاب لا نے میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کی بنک کے سٹاف کی ٹریننگ کے کئے فیصل آباد ٹریننگ کالج اور بہاولپور ٹیننگ انسٹٹیوٹ میں توسیعی منصوبے شروع کر دئے گئے ہیں اور ٹریننگ کا لج کا الحاق فیصل آباد زرعی یونیو رسٹی سے ہو چکا ہے ۔اب سٹاف کو جہاں بہتر ٹریننگ کی سہولیات میسر ہو نگی وہاں انہیں فیصل آباد یونیورسٹی سے ڈپلومہ بھی ملے گا۔