تعلیم اہم ضرورت اور اس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے،افتخار مشوانی

حکومت خیبرپختونخوا اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں،رُکن صوبائی اسمبلی

بدھ 2 دسمبر 2015 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تعلیم آج کے دور کی ایک اہم ضرورت اور اس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔ حکومت خیبرپختونخواہ اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اِربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سکولوں سے بہتر بنائینگے۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول جہانگیر آباد میں18 لاکھ اور بعد ازاء گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیر دل خان کلے جہانگیر آباد میں16 لاکھ روپے کی لاگت سے سائینس لیب کے تعمیراتی کام کے افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ملک واصل خان، ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر خطیب الرحمان تنولی، جنرل کونسلر امین خٹک اور محکمہ سب اینڈ ڈبلیو کے اینجنئیر پیر عطاء اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے ٹھیکداروں کو جلد از جلد اور کام کو معیار کیمطاق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ تعلیم ہی ایک ایسی زیور ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں۔لہذا ہم سب کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکرعلاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے محنت کرنا ہوگی۔