پنجاب ریونیو اتھارٹی کی نومبر میں سیل ٹیکسز کی مد میں 4 ارب5کروڑ کی ریکارڈ ریکوری

بدھ 2 دسمبر 2015 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے ماہ نومبر میں سیل ٹیکسز کی مد میں 4 ارب5کرکوڑ روپے سے زائد رقم کی ریکارڈ ریکوری کر لی ہے جوگزشتہ سال کی نسبت 43 فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ سال کی ریکوری 3ارب18کروڑروپے تھی۔پنجاب ریونیو اتھاڑٹی کے چیرمین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے آن لائن نیوز کو بتایا کہ سیل ٹیکسز کی ریکوری کرنے کے حوالے سے پنجاب ریونیو اتھاڑٹی کے تمام آفیسرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ سیل ٹیکسز کی ریکوری کو ہر صورت میں ممکن بنائیں اور تما م ٹیکس ڈیفالٹرز مالکان کے خلاف اپنے آپریشن جاری رکھیں تاکہ پنجاب ریو نیو اتھارٹی آسانی کے ساتھ اپنا رواں مالی سال کا ریکوری ہدف پورہ کر سکے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھاڑٹی نے رواں مالی سال کے ماہ نومبر میں سیل ٹیکسزکی مد میں 4 ارب5, کروڑ روپے سے زائد رقم کی ریکارڈ ریکوری کر لی ہے جوگزشتہ سال کی نسبت 43 فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ سال کی یہ ریکوری 3ارب18کروڑروپے تھی جو پنجاب ریو نیو اتھاڑٹی کے لیے خوش آئندبات ہے۔

(جاری ہے)

اسٹینٹ کمیشنرشہزادگوندل کا کہنا ہے کہ پنجاب ریو نیو اتھاڑٹی کے چیرمین کی ہدایات کے مطابق تمام ڈپاڑٹمنٹ کے آفیسرز کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے سیل ٹیکس ریکوری کے حوالے سے آپریشن کو مزید تیز کر دیں اور ایسے ٹیکس ڈیفالترز مالکان جو پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے نوٹسز کو نظر انداز کر دیتے ہیں ان کے خلاف گرانیڈ آپریشن کیا جائے اگر ٹیکس گزار ہماری آفسیرزکا کہنا نہیں مانتے تو ان کے کاروبار اور جائیدایں سیل کر دی جائے تاکہ وہ اپنا سیل ٹیکس بروقت ادا کر سکیں اور سیل ٹیکس ریکوری کرنے کے معاملے میں بلاتفریق قانونی کاروائی کی جارہی ہے، کسی سیاسی دباو کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے آن لائن نیوز کو مزید بتایا کہ ہماری ٹیمیں سیل ٹیکس نیٹ کو برھانے کے لیے کاروباری حضرات کوآگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کررہی ہے اور پنجاب ریو نیو اتھاڑتی ایسا ادارہ ہے جو پنجاب حکومت کی طرف سے دیے گئے ٹاڑگت ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کر کے دیتا ہے جس کو پنجاب حکومت عوام کی اعلی تعلیم،بہترین ٹرانسپورٹ،اچھی صحت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے پر خرچ کرتیں ہے یہی وجہ ہے کہ دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں عوام کو بہترین سہولیات میسر ہیں۔

متعلقہ عنوان :