عام آدمی کو وکیل کی جگہ دلائل دینے کی اجازت، سپریم کورٹ کل درخواست کی سماعت کرے گی

بدھ 2 دسمبر 2015 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) سپریم کورٹ کل جمعرات کو ایک عام آدمی کو وکیل کی جگہ دلائل دینے کی اجازت کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرے گی ۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ شاہد اورکزئی کی درخواست کی سماعت کرے گا ۔ اٹارنی جنرل پاکستان صوبائی بار کونسلوں سمیت فریقین عدالتی نوٹس پر عدالت میں پیش ہوں گے ۔ درخواست گزار نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا ایک عام آدمی کو وکیلوں کے مقابلے میں دلائل دینے کی اجازت ہے یا نہیں ۔ اس سوال پر اٹارنی جنرل سمیت فریقین اپنے دلائل دیں گے

متعلقہ عنوان :