ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ منی بجٹ کے مترادف ہے ،محمد جمیل ملک

حکمرانوں کا دوہرامعیارسامنے آگیا،مرکزی صدر پاکستان جمہوری اتحاد

بدھ 2 دسمبر 2015 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ 313،اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ منی بجٹ لانے کے مترادف ہے جس سے حکمرانوں کا دوہرامعیارسامنے آگیا،گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومت کے ظالمانہ اقدام سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا جسکا اثر عام آدمی پر بھی پڑیگااورملک کی 70فیصد آبادی متاثر ہوگی،حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیاں ملک کو اندھیروں کی طرف لیجا رہی ہیں اور مہنگائی میں اضافے کے باعث ہرچیز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے،رائے ونڈ حکومت آخر عوام سے کس بات کا بدلہ لے رہی ہے؟حکومت کے محصولات میں40،ارب کی کمی حکمرانوں کی بدانتظامی ہے جس میں عوام کا کوئی قصور نہیں،کرپٹ اورنااہل حکمران ڈیلی ویجز پر ملک چلا رہے ہیں انہیں عوام سے کوئی دلچسپی ہی نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں ،تاجر برادری بھی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں سے نالاں نظر آرہی ہے، ہم سمجھتے ہیں313،اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں10فیصداضافہ غریب عوام کا خودکش حملہ ہے جسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :