لاہور، ” زکوة نہیں ہنر“ حکومت پنجاب کا92ہزار نوجوانوں کیلئے ”جدید مہارتی کورس حکمت عملی“ تیار

بدھ 2 دسمبر 2015 21:56

لاہور، ” زکوة نہیں ہنر“ حکومت پنجاب کا92ہزار نوجوانوں کیلئے ”جدید ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے وسیع بنیادوں پراجیکٹ تیار کیا ہے جس سے گریجوایٹ نوجوانوں سمیت92ہزار افراد کو”جدید مہارتی کورسز“ کرائے جائیں گے حکمت عملی کے مطابقٹیوٹا اور پی وی ٹی سی کے اشتراک سے مارچ 2016ء تک مقامی صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ نوجوانوں کی فنی تربیت کا آغاز کیا جائے گاجو مختلف سیکٹرز میں خصوصی تکنیکی اہلیت کے افرادکواپرنٹیس شپ کے تحت امسال دسمبر تک 28ہزار دسمبر2016تک 65ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرے گاعلاوہ ازیں روزگار کی فراہمی کیلئے پہلے سے موجود 20ایم او یوز پرعملدرآمد کے ساتھ ساتھ ٹیوٹا پنجاب ایکسپورٹ سیل کے ذریعے گلف ممالک میں ہنرمند افراد کو روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے معروف بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ اور 3ایم او یو سائن کریں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کم ازکم 10پبلک انسٹی ٹیوٹس میں پائلٹ پرفارمنس بیسڈ فنڈنگ کریں گے۔محکمہ لیبر سے وابستہ سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ” زکوة نہیں ہنر“ کے تحت غریب خاندان کے”سپوتوں“ کیلئے ٹیکنیکل روزگار پالیسی تیار کی گئی ہے جس کے تحت محکمہ فنانس، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،زکوٰة و عشر کی مالی سپورٹ کریں گی

متعلقہ عنوان :