حکومت نے دور اندیشانہ اقدامات کرتے ہوئے اڑھائی سال کے عرصہ میں ملک کو صحیح راستے پر گامزن کردیا ہے،عرفان صدیقی
بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے انڈسٹری کی لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کردی گئی ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امورکی فیصل آباد میں سینئرصحافیوں سے ملاقات میں بات چیت
بدھ 2 دسمبر 2015 22:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہاہے کہ نواز شریف حکومت نے دور اندیشانہ اقدامات کرتے ہوئے اڑھائی سال کے عرصہ میں ملک کو صحیح راستے پر گامزن کردیا ہے جس کی بدولت ملک سے نہ صرف دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ہے بلکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔
فیصل آباد سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت کے تشکیل دئیے گئے قومی ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ ایجنڈہ نہ صرف لوگوں کا معیار زندگی بلند کرے گا بلکہ اس کے سبب ملک سے بیروز گاری کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کو بلا تفریق زندگی کی بنیادی سہولتیں میسر ہوں گی ‘ انہوں نے کہاکہ جب نواز شریف حکومت نے ملک کا انتظام سنبھالا تھا، تو اس وقت ملکی صورتحال بڑی گھمبیر تھی ‘ دہشتگردی اور لاقانونیت کا دو ر دورہ تھا سرمایہ دار سرمایہ کاری کرنے سے خوف زدہ تھا ‘ صنعتوں کا پہیہ انرجی نہ ملنے کے سبب رک چکا تھا اور ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا، ان حالات کو قابو کرنا کسی معجزے سے کم نہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.