بھارتی وزیر اعظم سشما سوراج کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان

افغانستان کے بارے میں ایک کانفرنس میں شرکت کرینگی ٗ بھارتی میڈیا

بدھ 2 دسمبر 2015 22:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم سشما سوراج کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے جس میں وہ افغانستان کے بارے میں ایک کانفرنس میں شرکت کرینگی ۔

(جاری ہے)

بدھ کوبھارتی میڈیا کے مطابق یہ پروگرام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے پیرس میں ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور کچھ دیر بات چیت کی تھی تاہم اس بات چیت کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں اور دونوں ممالک کے حکام نے اسے خیر سگالی ملاقات قرار دیا ہے دونوں وزرائے اعظم کی پچھلی باقاعدہ ملاقات جولائی میں روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی جس میں انہوں نے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات پر اتفاق کیا تاہم بعد میں بھارت کی طرف سے مختلف شرائط عائد کئے جانے کے باعث یہ بیل منڈھے نہ چڑھ کر سکی ۔

متعلقہ عنوان :