امریکہ کا وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے پیرس میں ملاقات کا خیر مقدم

دو طرفہ تعمیری شراکت داری نا صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کیلئے بھی بہتر ہے ٗترجمان مارک ٹونر

بدھ 2 دسمبر 2015 22:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) امریکہ نے وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے پیرس میں ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور بھار ت کے درمیان اس قسم کی ملاقاتوں اور مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے ٗدو طرفہ تعمیری شراکت داری نا صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کیلئے بھی بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے قریب آنے سے خطے میں استحکام پیدا ہوگیا ترجمان نے کہاکہ ہم اس قسم کے رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔