بارشوں نے بھارت میں تباہی مچادی،نظام زندگی مفلوج،ائیرپورٹ،ٹرین سروس معطل
137سال تک مسلسل شائع ہونے والا اخبار داہندوبھی نہ چھپ سکا،سکول 17روزسے بند،مزید چھ اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں
بدھ 2 دسمبر 2015 22:10
چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارت میں 137 سال تک مسلسل اشاعت کے بعد شہر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بدھ کو ’دا ہندو‘ روزنامہ چینئی شہر سے شائع نہ ہو سکا۔ 1878 سے روزانہ شائع کیے جانے والا یہ اخبار بدھ کو نہیں چھاپا گیا کیونکہ ملازمین کو پرنٹنگ پریس کے دفتر میں رسائی حاصل نہ ہو سکی ،بھارتی اخبار کے مطابق اخبار کے ناشر این مرالی نے بتایا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
این مرالی نے کہاکہ مارائیملائی نگر کے علاقے میں قائم ہمارے پرنٹنگ پلانٹ میں ملازمین کو رسائی حاصل نہ ہو سکی۔ پرنٹنگ پریس کا پلانٹ بہت بڑا ہے اس لیے ہم نے اسے شہر کے باہر قائم کیا تھا۔ اگر ہم اخبار کو شائع بھی کر پاتے تو مجھے نہیں لگتا کہ ہم اسے شہر میں تقسیم کر پاتے۔(جاری ہے)
شہر میں شدید بارشوں کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں کو بجلی کی قلت پیش آئی ۔دو روز سے مسلسل شدید بارشوں کی وجہ سے شہر میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو بچانے کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔چینئی کے ہوائی اڈے کے رن وے پر سیلاب کا پانی آنے کی وجہ سے پروازوں کو غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق شہر کی اہم سڑکیں سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں اور سکولوں کو بند ہوئے 17 روز ہو چکے ہیں۔شدید بارشوں کے باعث چھ اضلاع میں قائم سکول اور کالج بند کیے گئے ہیں۔دا ہندو کا مرکزی دفتر چینئی میں قائم ہے لیکن اسے 17 دیگر شہروں میں بھی شائع کیا جاتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
-
شہد کی مکھیاں زیرآب 7 دن تک زندہ رہ سکتی ہیں، تحقیق میں حیرت انگیزانکشاف
-
یوکے اسلامک مشن ساؤتھ زون کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا،
-
دعوت اسلامی فرانس کے زیر اہتمام عید ملن تقریب ، سفیر پاکستان عاصم افتخار مہمان خصوصی تھے
-
اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا
-
سڈنی، پادری نے اپنے اوپر چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو معاف کردیا
-
شمالی کوریا کا پھربیلسٹک میزائل کا تجربہ
-
آنے والے دنوں میں ہم حماس پر فوجی دبا بڑھائیں گے،اسرائیلی وزیراعظم
-
ترک صدر13سال میں پہلی بار عراق کے دورے پربغدادپہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.