Live Updates

لاہور، وزیراعلیٰ شہباز شریف کاراولپنڈی میں سلنڈر دھماکے کی خبر کانوٹس

بدھ 2 دسمبر 2015 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آبادمیں سلنڈر دھماکے کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :