لاہور،بزم وارث شاہ پاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ اور ادبی نشت

بدھ 2 دسمبر 2015 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) زیر اہتمام بزم وارث شاہ پاکستان ماہانہ محفل مشاعرہ اور ادبی نشت پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب منٹگمری روڈ پر منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

صدارت ممتاز سکالر ابصار عبدالعلی نے کی جبکہ شرکاء میں چےئرمین تنظیم پروفیسر نذر بھنڈر ، معروف شاعرہ بیا جی بی، ادیب مقصود چغتائی ، اقبال راہی ، علامہ عبدالستار ، عاصم ، میجر خالد نصر ، نجمہ شاہین ، عدل منہاس لاہوری ، فراست بخاری، ممتاز راشد ، محمد مشتاق چوہدری المعروف سیاں جی اور دیگر ادیب اور شاعروں نے شرکت کی ، خطاب کیا اور کلام سخن عطا کیا ۔

مقررین نے کہا کہ ادیب اور شاعر کسی معاشرے کا دماغ ہوتے ہیں جو وقت کے دھارے اور دریاؤں کے رخ بدل دیتے ہیں اور اپنی منفرد سوچ کی وجہ سے معاشرے میں انقلاب برپا کر دیتے ہیں۔ کمپےئرنگ کے فرائض نذر بھنڈر نے ادا کیے جبکہ آخر میں بیا جی ، مقصود چغتائی ، اقبال راہی اور دیگر ادیبوں کو اُن کی اعلیٰ ادبی خدمات پر حسن کاکردگی ایوارڈز دیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :