نیشنل ایکشن پلا ن سے صوبے میں امن و اما ن کی صو ر تحا ل بہتر ہوئی ہے،محمد صدیق میمن

شہر کی تر قی کیلئے K-iVوا ٹر سپلا ئی،ایس تھری سیوریج ،کے سی آر سرکلر ریلوے کے ترقیاتی منصو بو ں پر بھی عملدرآمد ہو رہا ہے،چیف سیکرٹری سندھ

بدھ 2 دسمبر 2015 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) نیشنل ایکشن پلا ن کے نتیجے میں سندھ میں امن و اما ن کی صو ر ت حا ل بڑ ی حد تک بہتر ہو ئی ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدا ما ت جا ر ی ہیں ۔چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے ان خیا لا ت کا اظہا ر سندھ سیکریٹریٹ میں نیشنل پو لیس اکیڈمی میں زیر تر بیت اے ایس پیز سے خطا ب کے دوران کیا ۔جو کہ بدھ کے رو ز سندھ صو بے کے مطا لعا تی دو ر ے پر ان سے ملا قا ت کیلئے آئے تھے ۔

محمد صدیق میمن نے کہا ہے کہ کرا چی دنیا کے میگا سٹیز میں شا مل اہم شہر ہے جسکی تر قی کے لئے K-iVوا ٹر سپلا ئی پرو جیکٹ ،ایس تھری سیوریج پرو جیکٹ ،کے سی آر کرا چی سرکلر ریلوے پرو جیکٹ اور کرا چی کے صنعتی علا قو ں میں 6کمبا ئنڈ ایفو لینٹ ٹریٹمنٹ پلا نٹ کی تنصیب کے سلسلے میں کا م جا ر ی ہے جبکہ دیگر تر قیاتی منصو بو ں پر بھی عملدرآمد ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر اسپیشل سیکریٹری ہو م ریاض سو مرو نے بریفنگ میں بتا یا کہ نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت 2013سے اکتو بر 2015تک سندھ صو بے میں متعین پا کستا ن رینجرز نے جو گرفتا ریا ں کیں ان میں 904دہشت گر د ،511ٹارگٹ کلرز ،350بھتہ خو ر اور 185اغوا ء کا ر شا مل ہیں جبکہ 50مغویا ن کو بھی رہا ئی دلا ئی گئی ۔علا وہ ازیں 229مقا بلو ں میں ،378مجر م ما ر ے گئے ۔2014میں دہشت گر دی کی 21اور 2015میں 5وا ر دا تیں ہوئیں ۔

اس سا لا نہ تقا بلی جا ئزے سے قتل کی 1610اور 736،اغوا ء برا ئے تا وا ن کی 49اور بھت خو ر ی کی 310اور 141اور اسٹریٹ کرا ئمز کی 1106اور 1054وا ر دا تیں ہو ئیں چنا چہ 2014کے مقا بلے میں دہشت گر دی کے وا قعا ت میں 76فیصد ،قتل میں 53فیصد ،اغوا ء برا ئے تا وا ن میں 98فیصد ،بھتہ خو ر ی میں 56فیصد اور اسٹریٹ کرا ئمز میں 4فیصد کمی وا قع ہوئی ۔چیف سیکریٹری نے بتا یا کہ حا لیہ دو بر س کے دورا ن سندھ میں امن واما ن کی صو ر ت حا ل ایک بڑ ی حد تک بہتر ہوئی ہے ۔

سیکریٹری امپلی میٹیشن را شد حسین قا ضی ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خا دم حسین بھٹی ،چیف کو آر ڈینیٹر پلاننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ عبدالفتا ح ،ڈا ئریکٹر تعلقا ت عا مہ نو خیز انور صدیقی اور دیگر افسرا ن بھی اس مو قع پر مو جو د تھے ۔آخر میں چیف سیکریٹری سندھ اور نیشنل پو لیس اکیڈ می کی جا نب سے شیلڈ ز کا تبا دلہ بھی ہوا ۔

متعلقہ عنوان :