راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات،5دسمبر کو عام تعطیل ہوگی

بدھ 2 دسمبر 2015 22:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) راولپنڈی میں تیسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پانچ دسمبر کو عام تعطیل ہوگی جبکہ آج راول ٹاؤن کی حدود میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جاوید خان آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں آج چہلم سید الشہداء امام حسین  کے سلسلے میں راول ٹاؤن کے تمام سرکاری و نجی سکول و کالجز بند رہیں گے جبکہ کل چار دسمبر کو پورے پنڈی کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور پانچ دسمبر کو پولنگ کے موقع پر راولپنڈی ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :