ڈی پورٹیوں کے ساتھ آنیوالے اہلکاروں کو بھی امیگریشن کی اجازت نہیں ہو گی،وزیرداخلہ

بدھ 2 دسمبر 2015 22:34

ڈی پورٹیوں کے ساتھ آنیوالے اہلکاروں کو بھی امیگریشن کی اجازت نہیں ہو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیر ملکوں سے ڈی پورٹ کئے جانے والوں کے ساتھ آنے والے اہلکاروں کو بھی امیگریشن کی اجازت نہیں ہو گی گزشتہ روز پاکستانیوں کو خلاف قانون ڈی پورٹ کرنے کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر کو اپنے مراسلے میں کیا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے سفری دستاویزات پر کسی بھی کو ڈی پورٹ کرنا ناقابل قبول ہو گا دوسرے ملکوں کی سفری دستاویزات پر ڈی پورٹ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ڈی پورٹ کئے جانے والوں کے ساتھ آنے والے اہلکاروں کو بھی امیگریشن کی اجازت نہیں ہو گی تاحکم متعلقہ پاکستانی سفارتیخانے سے دستاویزات کے اجراء کے بعد ڈی پورٹ کا عمل ممکن ہو گا واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے یہ مراسلہ پاکستانیوں کو مجوزہ طور پر خلاف قانون ڈی پورٹ کرنے پر بھیجا گیا ۔

متعلقہ عنوان :