سرگودہا میں چہلم کے جلوس کے راستوں پر شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل روٹ جاری

بدھ 2 دسمبر 2015 22:40

سرگودھا۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء)ٹریفک پولیس نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر تین دسمبر کے ماتمی جلوس کے پیش ِنظر جلوس کے راستوں پر شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل روٹ جاری کر کے ان پر ٹریفک کی بہتر روانی کیلئے ٹریفک پولیس کی خصوصی ڈیوٹی لگا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چہلم کا مرکزی جلوس کل پرانی پٹھ منڈی سے برآمد ہو کر اپنے مقرر ہ راستوں گول چوک، کچہری بازار، امین بازار، شاپنگ سنٹراور شر بت چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر 19 پر اختتام پذیرہو گا ۔

جلوس کے راستوں پر ہرقسم کی آمد ورفت جلوس کے دوران معطل رہے گی جبکہ متبادل راستے مین خوشاب روڈ، میاں خان روڈ، لیاقت مارکیٹ، حامد شاہ روڈ، اردوبازار چوک سے بلاک بارہ چوک پٹھ منڈی روڈ ہو گا ۔ بقایا شہرکے تمام راستے حسب دستور سابق کھلے رہیں گے ۔