برازیل اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں میں تجارت کو فروغ دینے کی صلاحیت موجود ہے،برازیلی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے پر توجہ دیں

صدر مملکت ممنون حسین کی برازیل کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ایس ایم برہان الاسلام سے گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2015 22:41

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ برازیل اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں میں تجارت کو فروغ دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ بات انہوں نے برازیل کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ایس ایم برہان الاسلام سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ پاکستانی برآمدات کا برازیل میں حجم بڑھانے کے ساتھ ساتھ برازیلی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی جانب راغب کرنے میں توجہ دیں۔ صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور مشرق وسطیٰ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اس ضمن میں پاکستان اور برازیل مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ابھرتی ہوئی بڑی منڈی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے اس امر کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر پاکستان اور برازیل کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :