وزیراعلیٰ شہباز شریف کاراولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آبادمیں سلنڈر دھماکے کانوٹس، رپورٹ طلب

بدھ 2 دسمبر 2015 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آبادمیں سلنڈر دھماکے کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعلیٰ نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :