وزیراعلیٰ کا چترال میں مسافر وین دریا میں گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 2 دسمبر 2015 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چترال میں وین کے دریا میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وین کے دریا میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اورافسوس ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔