Live Updates

بیڈگورننس حکمرانوں کے آمرانہ طرزحکومت کا نتیجہ ہے، نادان ایڈوائزرزکے ہوتے ہوئے انہیں کسی اوردشمن کی ضرورت نہیں،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی

بدھ 2 دسمبر 2015 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا کہ پاکستان میں بیڈگورننس حکمرانوں کے آمرانہ طرزحکومت کا نتیجہ ہے،نااہل اورنادان ایڈوائزرزکے ہوتے ہوئے انہیں کسی اوردشمن کی ضرورت نہیں۔شریف برادران کاجارحانہ اورانتقامی رویہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،سرکاری عہدیداراوراہلکار حکمرانوں کی بیجامداخلت اورمن مانی سے انتہائی پریشان ہیں۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی جعلی ہے ،ڈی سی اوزحق نمک اداکردیا۔اسلام آباد میں بھی رات گئے تک پی ٹی آئی کے امیدوارجیت رہے تھے مگرصبح تک صورتحال تبدیل کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پرانگلی اٹھاناآسان ہے ،اگرحکمران خوداپنی ناکامیوں کاجائزہ لے لیا کریں توانہیں تنقیدکاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

حکمران یادرکھیں جولوگ اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھتے انہیں بار بارمہلت نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے پاکستان کو میڈیااشتہارات میں تو چاندپرپہنچادیاہے جبکہ حقیقت میں لوگ غار کے دورمیں رہ رہے ہیں۔اقتدارملنے سے قبل چھ ماہ میں بجلی بحران پرقابوپانے کامژداسنایا جاتا تھا لیکن اب حکمران 2018ء کاڈھول پیٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لبرل پاکستان کاشوشہ چھوڑنے والے میاں نوازشریف پیرس حملے کے بعد اسلام اورمسلمانوں کیخلاف پرتشدد کاروائیوں پرخاموش کیوں ہیں۔

کوئی اسلام ،انصاف اورمظلوم کاحامی موجودہ حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ سابق منتخب وزیراعظم محمدخان جونیجوکے مقابلے میں فوجی ڈکٹیٹر ضیاء الحق کی حمایت کرنیوالے دوسروں کوجمہوریت کادرس نہ دیں ۔پرویز مشرف کسی اورکی نہیں بلکہ میاں نوازشریف کی دعوت پراقتدارمیں آئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی پرویزمشرف کی باقیات میاں نوازشریف کاہراول دستہ ہیں۔

دانیال عزیز ماضی میں پرویز مشرف کوعزیزتھے آج میاں نوازشریف کی آنکھوں کاتارا ہیں۔انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز کے پاس ''وزرات جھوٹ اوروزارت خوشامد ''کاقلمدان ہے ۔میاں نوازشریف نے جلاوطنی کے دوران کئی بارکہا کہ وہ آمریت کے کسی حامی کوقبول نہیں کریں گے مگراب پرویزمشرف کی کابینہ کے متعدد وزراء آج میاں نوازشریف کی دی ہوئی وزارتوں کے مزے لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوشاہ سے زیادہ شاہ کے وفادارہوتے ہیں وہ اقتدارکادامن نہیں چھوڑسکتے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات