پاکستان معیشت کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو چکا ہے ،آنے والا وقت اچھی خبریں لائے گا ، دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پایا جا چکا ہے ،بدلتے ہوئے عالمی معاشی منظر نامے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے ،2017ء تک توانائی بحران کم ہو جائیگا،آنے والے چند برس میں دونوں ملکوں کی تجارت کا حجم ایک ارب پونڈ تک پہنچ جائے گا
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا لند ن میں یوکے،پاکستان انرجی اینڈ انفراسٹرکچر فورم کی بین الاقوامی مجلس سے خطاب
بدھ 2 دسمبر 2015 22:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اپنی معیشت کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو چکا ہے اور آنے والا وقت پاکستان اور اہل پاکستان کے لئے ہر اعتبار سے اچھی خبریں لیکر آئے گا - لند ن میں دورہ برطانیہ کے چوتھے روز یو کے پاکستان انرجی اینڈ انفرسٹرکچرفورم کے تحت بین الاقوامی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی معاشی منظر نامے میں پاکستان کی اہمیت میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس سے تمام ترقی یافتہ ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے-انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بڑی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور ہم 2017کے آخر میں توانائی کے بحران کو کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے -انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس میں برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والے چند برسوں میں دونوں ملکوں کی تجارت کا حجم ایک بلین پونڈ تک پہنچ جائے گا -وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب میں کوئلے ،تیل ،پانی اور گیس ہر طرح کے ذرائع سے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے -انہوں نے کہا کہ یہ آمر خوش آئندہے کہ اس کانفرنس میں برطانیہ کے علاوہ پاکستان اور چین کے ممتاز سرمایہ کار اور بین الاقومی نمائندے شرکت کر رہے ہیں -وزیر اعلی نے بتایا چین کے ساتھ برطانیہ کے بڑھتے ہوئے تعلقات میں اضافہ پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے بھی کئی خوش آئندمواقع پیدا کرے گا -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.