فاٹا کے عوام کی ملک بھر میں رسائی انتہائی اہم ہے ، پاک چین اقتصا دی راہداری رو ٹ تک فاٹا کی رسائی نا گزیر ہے، تذویراتی و مواصلا تی نظام کی ترقی فاٹا ترقی کا سبب بنے گی ،وزیر اعظم نواز شریف

بدھ 2 دسمبر 2015 22:51

اسلا م آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کی ملک بھر میں رسائی انتہائی اہم ہے ، پاک چین اقتصا دی راہداری رو ٹ تک فاٹا کی رسائی نا گزیر ہے، تذویراتی و مواصلا تی نظام کی ترقی فاٹا ترقی کا سبب بنے گی ۔ بدھ کو وزیراعظم ہاؤ س سے جاری بیان کے مطابق با جو ڑ ، خا ر ، جندو لہ ، ژوب لنک روڈ کی تعمیر کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی معا شی بحالی کے ثمرات فاٹا تک پہنچیں گے ، سڑکو ں کا نظام بہتر ہونے سے فاٹا میں ترقی ہو گی ۔

اس سے قبل سابقہ حکومتوں نے فاٹا کی ترقی پر کوئی غو ر نہیں کی اجس کی وجہ سے یہ علاقہ خستہ حالی کا شکا ر رہا ہے ، فاٹا کے عوام کی ملک بھر سے رسائی انتہائی اہم ہے ، حکومت اس علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کی پاک چین اقتصادی راہداری روٹ تک رسائی اہم ہے ۔ پختہ اور معیاری سڑکوں کے ذریعے فاٹا کو دیگر علا قوں کے ساتھ ملایا جائے گا ، نیشنل ہائی وے اتھا رٹی لنک رود کی فزیبلٹی کا فوری جائزہ لے گی ۔

لنک رود پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ سے منسلک ہو گی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لنک روڈ منصوبے پر پیشرفت اور فاٹا میں حالات معمول پر آنے پر اطمینان کا اظہا ر کیا اور این ایچ اے کو منصوبے سے متعلق فاٹا سیکرٹریٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ، وزیرا عظم نے منصوبے پر پیشر فت سے متعلق 2ہفتے میں رپو رٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :