سکھر،خورشید شاہ کا شہرکے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ ، صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پراظہار برہمی،رہائشی و کاروباری علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ہدایت

بدھ 2 دسمبر 2015 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء ) سابق وفاقی وزیر و اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سکھر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ ، صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال دیکھ انتظامیہ پر برس پڑے ، رہائشی و کاروباری علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ، افسران کو ہدایات تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند روز سے اخباروں میں صفائی کے ناقص انتظامات کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں دیکھ کر وفاقی وزیر و اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے بدھ کے روز اللصبح سکھر کے مختلف علاقوں مینارہ روڈ ، گھنٹہ گھر ، بندر روڈ ،شہید گنج ، صرافہ بازار ، تھلہ ، والس روڈ ، نیو سبزی منڈی و دیگر علاقوں کا اچانک دورہ کیااور صفائی کے ناقص انتظامات دیکھ کر انتہائی افسوس کا اظہار کیا وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کے ہنگامی دورے کی اطلاعات ملنے پر سکھر انتظامیہ اور نساسک انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آگئی اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ نے متعلقہ محکموں نساسک منیجنگ ڈاریکٹر انجنئیر سید محمود عباس شاہ,ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی،ڈائریکٹر آپریشن اینڈ سروس مطہر حسین دایو اور دیگر افسران کو سختی سے ہدایات دیں کہ وہ سکھر کے رہائشی و کاروباری علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کریں ۔