ناک ،کان ،گلہ کے امراض پر انٹرنیشنل ورکشاپ 4دسمبر 2015ء کو بے نظیر بھٹو ہسپتال میں منعقد ہوگی

ش

بدھ 2 دسمبر 2015 22:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) شعبہ ناک ، کان ، گلہ بے نظیر بھٹو ہسپتال کے زیر اہتمام ناک ، کان ، گلہ کی بیماریوں کے جدید علاج کی انٹرنیشنل ورکشاپ بروز جمعہ مورخہ 4دسمبر 2015کو بے نظیر بھٹو ہسپتال میں منعقد ہوگی ۔ اس موقع پر ناک کی پیچیدہ بیماریوں کے علاج اور آپریشن جدید مشینوں اورنئی تحقیق کے مطابق ہوں گے جس کے لئے مریضوں کا انتخاب کیا جاچکا ہے ۔

اس طریقہ علاج میں مریض کو کسی قسم کا چیرہ دئیے بغیر آپریشن کئے جائیں اور مریض کا ظاہری طور پر کوئی زخم نظر نہیں آئے گا ۔ اس انٹرنیشنل ورکشاپ میں چند بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں سے پچاس سے زائد ای این ٹی ماہرین شرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں جونیئر ڈاکٹرزاور میڈیکل سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد بھی اس تعلیمی اور عملی سرگرمی سے مستفید ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس طریقہ علاج سے آئندہ آنے والے دنوں میں مریضوں کو بہت فائدہ ہوگا اور اس کی تمام سہولیات بے نظیر بھٹو ہسپتال میں دستیاب ہوں گی۔ اس ورکشاپ کا انعقاد شعبہ ای این ٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسلم چوہدری کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے ۔جن کی معاونت سینئر رجسٹرار ڈاکٹر اشعر عالمگیر ،کوارڈی نیٹر اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب یزدانی اور ڈاکٹر محمد فہیم کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر آصف قادر میرمیڈیکل سپرنٹینڈ نٹ بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ہسپتال انتظامیہ بھی اس ورکشاپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون اور دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :