آرمی چیف جنرل راحیل شریف کشمیری قوم کا فخر ہیں ،مسئلہ کشمیر پر اُن کے موقف نے کشمیری قوم کا سر فخر سے بلندکردیا، کوثر بتول

بدھ 2 دسمبر 2015 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کشمیری قوم کا فخر ہیں مسئلہ کشمیر پر اُن کے جاندار موقف نے کشمیری قوم کا سر فخر سے بلندکردیا ہے پاک فوج نے کشمیری قوم کے لیئے ہمیشہ لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں تا قیامت یاد رکھا جائے گا ،حق خودارادیت کے حصول سے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ممکن ہے،کشمیری قوم مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی آزاد خطہ کے نام نہاداور کرپٹ حکمرانوں نے تحریک ِآزادی ِکشمیر کو شدید نقصان پہنچایا ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر پبلک رائٹس پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ کوثر بتول نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمار ابڑا بھائی اور پاکستان آرمی اور پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں کشمیری قوم کی پُشت پر رہی ہے آزاد کشمیر میں دھاندلی کی پیداوار حکومتوں نے اقتدار کی ہوس میں مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کر رکھا ہے ماضی میں اقتدار کے پجاریوں نے6 سالوں میں 6وزیر ِاعظم تبدیل کیئے جموں و کشمیر پبلک رائٹس پارٹی اسی گندے نظام کے خلاف میدان میں نکلی ہے اور جب تک نام نہاد عوامی نمائندوں کی کرپشن کا احتساب نہیں ہوتا اُس وقت تک ہم چَین سے نہیں بیٹھیں گے محترمہ کوثر بتول نے مزید کہا کہ خواتین کے مثبت کردار کے سوا کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا پڑھی لکھی اور باشعور خواتینJKPRP کا حصہ بن کر آزادخطہ میں حقیقی تبدیلی ،میرٹ کی بحالی اور کرپشن کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈال کر آنیولی نسلوں کا مستقبل روشن کریں۔