جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس(کل)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں منعقد ہو گا

بدھ 2 دسمبر 2015 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس (کل) جمعرات کوسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں منعقد ہو گا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں دو سابق ججوں طارق پرویز اور خلجی عارف حسین کی بطور ایڈہاک جج تقرری کا معاملہ زیر غور آئے گا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو نئے ججز کی تعیناتی اور ایک جج کی مستقلی پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :