وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب کے ساتھ خفیہ ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں،حکومتی ترجمان

وضاحت کے باوجود میڈیا کے بعض حصے اس خبر کو چلا رہے ہیں ایسی خبریں نشر کرنا وزیراعظم آفس کو ملوث کرنے کی کوشش ہے

بدھ 2 دسمبر 2015 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) حکومت پاکستان نے وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ خفیہ ملاقات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وضاحت کر چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظموں کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی، وضاحت کے باوجود میڈیا کے بعض حصے اس خبر کو چلا رہے ہیں ایسی خبریں نشر کرنا وزیراعظم آفس کو ملوث کرنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو حکومتی ترجمان نے کہاکہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی خفیہ ملاقات کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں،وضاحت کے باوجود ایسی خبریں نشر کرنا وزیراعظم آفس کو ملوث کرنے کی کوشش ہے، وضاحت کر چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظموں کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی