ایم کیوایم مخالف جماعتوں کوکراچی پرمسلط کرنے کی سازش کے تحت ایم کیوایم کوانتخابات سے دوررکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
بدھ 2 دسمبر 2015 23:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کوبلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے دیاجائے اوردیوارسے لگانے کاسلسلہ بندکروایاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم کیاجائے اورایم کیوایم پرمظالم بندکیے جائیں۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ جمہوریت کاتقاضہ ہے کہ تمام جماعتوں کوبرابرکی بنیادپرانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے تاہم جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے ویسے ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کاسلسلہ زور پکڑتا جارہاہے اورتسلسل کے ساتھ کارکنان کی گرفتاریوں میں مزیدتیزی آتی جارہی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ایم کیوایم کاشہرہے ،یہ حقیقت اپنی جگہ سالم ہے کہ کراچی کے عوام نے کڑے سے کڑے وقت میں بھی ہمیشہ ایم کیوایم کاساتھ دیاہے اورقائدتحریک الطاف حسین کوقوم کانجات دہندہ تسلیم کیاہے تاہم ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرکے ایم کیوایم کی قیادت اورکارکنان پرجھوٹے اوربے بنیادالزامات لگائے گئے جس کا سلسلہ آج بھی جارہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.