بڑھتی عمر سے پریشان خاتون کو زندگی ختم کرنے کیلئے عدالت کی جانب سے اجازت مل گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 23:34

بڑھتی عمر سے پریشان خاتون کو زندگی ختم کرنے کیلئے عدالت کی جانب سے اجازت ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) بڑھتی عمر سے پریشان خاتون کو زندگی ختم کرنے کیلئے عدالت کی جانب سے اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں عدالت کی جانب سے ایک حیران کن فیصلہ دیا گیا ہے۔ عدالت نے ایک خاتون کو بڑھتی عمر سے پریشانی کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم خاتون کو خود کشی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ خاتون کو گردوں کے ڈائلسس کی ضرورت ہے اور اس کا علاج نہ کروانے کی صورت میں موت واقع ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے عدالت نے خاتون کو اجازت دی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو قانون کے مطابق اپنے علاج سے انکار کرسکتی ہیں پھر چاہے اس صورت میں ان کی موت ہی کیوں نہ واقع ہوجائے۔