ملالہ یوسفزئی سال کی دوسری اہم شخصیت نامزد، ٹائم میگزین نے سال کی 10 شخصیات کی فہرست جاری کردی، برونائی سینڈرز پہلے، ملالہ دوسرے ، پاپ فرانسس تیسرے ، اوباما چوتھے، مہاجرین پانچویں، نریندر مودی آٹھویں اور انجیلا مرکل کو دسویں نمبر پر رکھا گیا ہے، میگزین 7 دسمبر کو فہرست میں شامل کسی ایک فرد کو سال 2015 کی شخصیت قرار دے گا

بدھ 2 دسمبر 2015 23:59

ملالہ یوسفزئی سال کی دوسری اہم شخصیت نامزد، ٹائم میگزین نے سال کی 10 ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2دسمبر۔2015ء) پاکستانی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی سال کی دوسری اہم شخصیت نامزد ہوگئیں۔بین الاقوامی جریدے ٹائم میگزین نے سال کی 10 شخصیات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں سے کسی ایک کو سال کی شخصیت قرار دیا جائے گا۔ جاری ہونے فہرست میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک امریکی اخبار کے مطابق سال کی اہم ترین شخصیت کی فہرست میں امریکا کی صدارت کیلئے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ممکنہ امیدوار برونائی سینڈرز پہلے، ملالہ یوسفزئی دوسرے اور پاپ فرانسس تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ امریکی صدر باراک اوباما کا چوتھا نمبر ہے۔ ٹائم میگزین نے مہاجرین کو پانچویں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آٹھویں اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو دسویں نمبر پر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تائم میگزین 4 دسمبر کو قارئین کی آرا وصول کرنے کے بعد 7 دسمبر کو فہرست میں شامل کسی ایک فرد کو سال 2015 کی شخصیت قرار دے گا۔