لاہور : ریحام خان پاکستان پہنچ گئیں، سکیورٹی خطرات لاحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 11:15

لاہور : ریحام خان پاکستان پہنچ گئیں، سکیورٹی خطرات لاحق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان پاکستان واپس پہنچ گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق ریحام خان پی آئی اے کی پرواز سے سفر کر کے لندن سے کراچی پہنچیں.

(جاری ہے)

ریحام خان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان کو پاکستان میں چند افراد سے خطرات لاحق ہیں، مزید یہ کہ ریحام خان کو بذریعہ ای میل اور آن لائن دھمکیاں بھی موصول ہو چکی ہیں. ریحام خان کا بیٹا لندن میں ہےجبکہ ان کی دو بیٹیاں پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہیں. ریحام خان وطن واپسی پر دوبارہ صحافت کے شعبہ سے ہی منسلک ہو جائیں گی اور اس ضمن میں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے ان کے معاملات بھی طے پا چکے ہیں.

متعلقہ عنوان :