غلام علی نے کیرالہ کے دو فنکشنز میں شرکت کی ہامی بھرلی

جمعرات 3 دسمبر 2015 11:24

غلام علی نے کیرالہ کے دو فنکشنز میں شرکت کی ہامی بھرلی

کیرالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)پاکستانی غزل گائیک غلام علی بھارتی ریاست کیرالہ میں پرفارم کریں گے۔ بھارتی میڈیا نے کمیونسٹ پارٹی کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ غلام علی نے کیرالہ کے دو فنکشنز میں شرکت کی ہامی بھرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہیں موسیقی کے فروغ کے لیے کام کرنے والی تنظیم پاپولر کلچرل آرگنائزیشن نے مدعو کیا ہے۔ غلام علی 15 اور 17 جنوری کو کیرالہ میں پرفارم کریں گے۔اس سے پہلے غلام علی نے ممبئی اور پونے میں کانسرٹ میں شرکت کرنی تھی لیکن شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث وہ کانسرٹ منسوخ ہوگئے تھے۔