سابق بھارتی اوپنر وریند ر سہواگ نے اپنے بیٹوں کو انوکھی پیشکش کرڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 دسمبر 2015 11:24

سابق بھارتی اوپنر وریند ر سہواگ نے اپنے بیٹوں کو انوکھی پیشکش کرڈالی

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3دسمبر- 2015ء) سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے اپنے بیٹوں کو کسی بھی لیول پر اپنا ٹرپل سنچری کا ریکارڈ توڑنے پر فراری لے کر دینے کا وعدہ کر لیا ۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ سے قبل دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ سٹیڈیم میں 37سالہ وریندر سہواگ کی بھارتی ٹیم کے لیے خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ ،والدہ اور دو نوں بیٹوں کے ہمراہ شرکت کی ۔

اس موقع پر معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے سے گفتگو میں وریندر سہواگ کاکہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں آریاویر اور ویدانت سے وعدہ کیا ہے کہ ن میں سے کوئی بھی اگر کسی بھی کرکٹ لیول پر ان کا 319رنز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگا تو وہ اسے فراری لے کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سٹیڈیم کا ایک سٹینڈ ان کے نام سے منسلک کردیا ۔

سابق بھارتی اوپنر وریند ر سہواگ نے اپنے بیٹوں کو انوکھی پیشکش کرڈالی