لسبیلہ،مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی
جمعرات 3 دسمبر 2015 11:56
لسبیلہ/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا،جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے،جاں بحق افراد میں سے زیادہ کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔
جمعرات کو تیز رفتاری اور لاپرواہی نے جیتے جاگتے انسانوں سے زندگی چھین لی۔(جاری ہے)
لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں آٹھ افراد موقع پر جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔پولیس اور لیویز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال کراچی منتقل کیا۔ جاں بحق افراد میں سے زیادہ کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق سات افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے میں شامل تھے۔واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.