کراچی،شہر قائد میں امن کے دشمن کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، 3 دہشت گرد مارے گئے

جمعرات 3 دسمبر 2015 11:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء ) شہر قائد میں امن کے دشمن کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، رینجرز کے ساتھ مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ ہلاک ملزموں کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی میں صدر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پچاس افراد کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ساوٴتھ کے مطابق پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کی گزرگاہوں کے علاقوں میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔سرچ آپریشن کے دوران رینبو سینٹر کا بھی محاصرہ کیا گیا۔اس دوران رینبو سینٹر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فلیٹس کی بھی تلاشی لی گئی۔

متعلقہ عنوان :